ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم ڈائریکٹر جنرل بیت المال اینڈ ویلفیئر تعینات

03-05-2026

(لاہور نیوز) ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کو ڈائریکٹر جنرل بیت المال اینڈ ویلفیئر تعینات کر دیا گیا۔

شہنشاہ فیصل عظیم کا شمار انتہائی محنتی اور ایماندار افسران میں ہوتا ہے، شہنشاہ فیصل عظیم اس سے قبل انفارمیشن سیکرٹری اور ڈی جی پی آر پنجاب کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ شہنشاہ فیصل عظیم اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ، سی ای او پیکٹا اور سپیشل سیکرٹری ایگریکلچر کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔