پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کی کمی

03-05-2026

(ویب ڈیسک) ملکی و بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی دیکھی جا رہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2800 روپے سستا ہو کر 537162 روپے پر آ گیا، 10 گرام سونے کے بھاؤ 2410 روپے کی کمی سے 460529 روپے ہو گئے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 194 روپے کم ہو کر 8810 روپے ہو گئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 28 ڈالر سستا ہو کر 5144 ڈالر پر آ گیا۔