پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

03-05-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 604 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1354 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 55 ہزار 777 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔