لیاقت آباد پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
03-05-2026
(لاہور نیوز) لیاقت آباد پرانی سبزی منڈی میں پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
لیاقت آباد پولیس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب مشکوک جان کر 3 افراد کو روکا، گرفتاری کے ڈر سے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران 1 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم غلام محمد چوری ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔