ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور میں وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد

03-04-2026

(لاہور نیوز) ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہورمیں فرسٹ ایئر بی ڈی ایس بیچ (2026) کے لیے وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اخلاقیات، پیشہ ورانہ مہارت اور مریضوں کی ہمدردانہ دیکھ بھال پر زور دیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نازیہ یزدانی اور پروفیسر ڈاکٹر نصیر سلیم، پروفیسر ڈاکٹر سمیر قاضی سمیت ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری کا تدریسی عملہ موجود تھا۔   یہ تقریب پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ ریاض کی قیادت میں ڈاکٹر سعدیہ شکیل نے ترتیب دی، ان کی معاون ٹیم میں ڈاکٹر حنا مختار، ڈاکٹر راشد، ڈاکٹر سعدیہ اویس،ڈاکٹر طلال اور ڈاکٹر صباح نے خصوصی تعاون کیا۔ اس موقع پر ویل بیئنگ سوسائٹی کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا، جس کی شریک سربراہ پروفیسر ڈاکٹر زینب رضوی ہیں اور یہ پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ ریاض مرزا کی قیادت میں قائم کی گئی ہے۔