پاکستان سٹاک ایکسچینج، پہلی بار ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
03-04-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی بار ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد پہلی بار 5 لاکھ ہو گئی جبکہ فروری 26 میں نئے اکاؤنٹس کی تعداد 20 ہزار240 رہی۔ ڈیٹا کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ سہولت اکاؤنٹس کھلنے کی تعداد 35.96 فیصد بڑھ 7 ہزار 278 رہی، نارمل اکاؤنٹس کے نمبرز 63.88 فیصد بڑھ کر 12 ہزار 929 رہے اور کارپوریٹ اکاؤنٹس کھلنے کی تعداد 0.16 فیصد اضافے سے 33 رہی۔ نئے سٹاک انویسٹرز میں مردوں کی شرح 87 فیصد اور خواتین کی شرح 13 فیصد رہی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ 18 سے 30 سال عمر کے افراد نے نئے اکاؤنٹس کھولے۔ ڈیٹا رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ صوبہ پنجاب سے 10 ہزار 539 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے، نئے سٹاک اکاؤنٹس کھولنے میں صوبہ سندھ 6 ہزار 332 سے دوسرے نمبر پر رہا، اسلام آباد سے 1ہزار 538، کے پی کے 1 ہزار 270، بلوچستان 253 اور آزاد کشمیر سے 195 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 51 بیرون ملک مقیم افراد نے نئے سٹاک اکاؤنٹس کھولے۔