نشتر کالونی: نئی گھریلو ملازمہ 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
03-04-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے نشتر کالونی میں گھریلو ملازمہ 80لاکھ مالیت کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ملازمہ اور اس کی بہن پہلےدن کام پرآئیں، انہوں نے گھر سے 11 تولے زیورارت اور 5 قیمتی گھڑیاں چرا لیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کو گھر کے مالی نے کام پر رکھوایا تھا، واردات کے بعد مالی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چوری کی واردات27 فروری کو ہوئی جس کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔