طالبعلم کو ہنی ٹریپ کر کے بھتہ لینے والا گینگ گرفتار
03-04-2026
(ویب ڈیسک) طالبعلم کو ہنی ٹریپ کر کے بھتہ لینے والا گینگ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز کچہری میں نوجوان نے ہنی ٹریپ میں پھنسنے کی شکایت کی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس نے ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان مصباح ، اسد اور احمد کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ مصباح فیس بک پر کے پی کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتی تھی، ویڈیو کال کے ذریعے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی جاتیں، ملزمان کی سکرین ریکارڈنگ سے نیم عریاں ویڈیوز محفوظ کر کے بھتہ وصول کرتے، ملزمان جعلی موبائل اکاؤنٹس پر رقم منتقل کرواتے تھے۔