مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ، پاکستان کی آج بھی 166 پروازیں منسوخ
03-04-2026
(لاہور نیوز) خطے میں کشیدگی کے باعث پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے لیے آج بھی 166 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
اسلام آباد سے ریاض کی نجی ائیرلائن کی پرواز کو کراچی اتار لیا گیا۔ کراچی سے دبئی ،شارجہ ، بحرین، دوحہ اور ابوظہبی کی 37 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ لاہور سے کویت ،دبئی ،دوحہ ابوظہبی، شارجہ اوربحرین کی 32 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے بغداد، بحرین،کویت، العین، ابوظبی، دوحہ اورشارجہ کی 37 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ پشاور سے دوحہ، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ کی 18 پروازیں بھی منسوخ ہونے والوں میں شامل ہیں۔ فیصل آباد سے دوحہ، دبئی، بحرین، شارجہ اور ابوظہبی کی 16 پروازیں جبکہ ملتان سے دوحہ ، شارجہ، دبئی اور ابوظبی کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں کوئٹہ سے شارجہ کیلئے غیرملکی ایئر لائن کی آج دونوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔