آئی جی پنجاب نے 43 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیئے
03-03-2026
(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے 43 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
حسن بلال ایس ڈی پی او آپریشنز رائیونڈ، علی احمد کو ایس ڈی پی او آپریشنز ٹاؤن شپ، عامر ملک ایس ڈی پی او آپریشنز کاہنہ، رانا اشفاق ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ، مجاہد حسین ڈی ایس پی انویسٹی گیشن شفیق آباد، سعادت حسین ڈی ایس پی انویسٹی گیشن شاہدرہ اور طاہربشیر کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ساجد اکبر کو ڈی ایس پی سکیورٹی لاہور ہائی کورٹ لاہور، ناصرچٹھہ کوڈی ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی جبکہ عدنان علی کو ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ لاہورتعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غازی عرفان اکبر بٹ ڈی ایس پی ٹو پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور، احسان اللہ شاد ڈی ایس پی آر ایم پی لاہور جبکہ دیگر ڈی ایس پیز کی مختلف سرکلزویونٹس میں تعیناتیاں کردی گئیں۔