پبلک ٹرانسپورٹ میں شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والا جیب تراش گرفتار
03-03-2026
(لاہور نیوز) پبلک ٹرانسپورٹ میں شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والا جیب تراش گرفتار کر لیا گیا۔
ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ اطلاع پر ملزم کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم نے شہری کی جیب سے 20 ہزار سے زائد نقدی نکا لی تھی۔ ملزم سے چوری شدہ 20 ہزار رقم برآمد کرلی گئی، جس کے بعد اسے مزید کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا، ایس پی اسامہ امین چیمہ کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے موجود ہے ۔ دوسری جانب ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے گزشتہ ماہ میں پتنگ بازوں اور پتنگ بیچنے والوں کے خلاف 120 مقدمات درج کیے، ساتھ ہی کارروائیوں کے دوران 129 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 13 پتنگ فروش اور 116 پتنگ باز شامل ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پتنگ بازی اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزمان کےقبضے سے 69 چرخیاں اور 3 ہزار 200 سے زائد پتنگیں برآمد ہوئیں۔