حکومت نے کل پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا بند کمرے میں اجلاس بلایا ہے، اعظم نذیر تارڑ
03-03-2026
(لاہور نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کل پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا بند کمرے میں اجلاس بلا لیا ہے۔
اجلاس ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جس میں میں خطے کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ مولانا فضل الرحمان کو بھی اجلاس میں مدعو کر رہے ہیں، وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے معاملے اور سب سے مشاورت کا فیصلہ کیا اور مجھے اس حوالے سے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی اراکین سے درخواست ہے کہ یہ نازک دور ہے، ایران ہمارا اچھا ہمسایہ ہے، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے بھی برادرانہ ہمارے تعلقات ہیں، ہم سب کو سیاست کو بلائے طاق رکھتے ہوئے بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل سب سے اجلاس میں شریک ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔