ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن، 12 سٹے باز گرفتار

03-03-2026

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لیاقت آباد کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 12 سٹے بازوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کو بڈاوا گیم پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 27 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔ ایس ایچ او محسن شہزاد کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا ہے کہ قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔