پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
03-03-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 106 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ایشین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی سٹاک مارکیٹ میں 327 پوائنٹس کمی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جنوبی کورین سٹاک مارکیٹ 1.26 فیصد گر گئی، جبکہ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 2 فیصد گر گیا۔