سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں 55.9 ایکڑ رقبہ گرین ایریا کیلئے مختص
03-03-2026
(لاہور نیوز) سی بی ڈی پنجاب نے ماحولیاتی بہتری کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں 55.9 ایکڑ رقبہ گرین ایریا کیلئے مختص کر دیا۔
یہ اقدام شہری خوبصورتی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، منصوبے کے تحت گرین ایریا میں تین فیزز میں پارکس قائم کئے جائیں گے۔ پہلا فیز: 42 ایکڑ پر شجرکاری اور پارک کی تعمیر دوسرا فیز: 6.5 ایکڑ رقبے پر گرین لینڈسکیپنگ تیسرا فیز: 7.4 ایکڑ پر مزید شجرکاری اور تفریحی سہولیات حکام کے مطابق اس گرین ایریا سے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہو گا اور شہریوں کو صحت مند ماحول میسر آئے گا۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ ادارہ اقتصادی اور شہری ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی بہتری کیلئے بھی عملی اقدامات کر رہا ہے، سی بی ڈی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے کی ترقی میں ہر لحاظ سے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ جدید شہری ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے امتزاج کی ایک مثال ثابت ہو گا، جس سے صوبے میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔