امریکا، اسرائیل اور ایران کشیدگی، پاکستانی طالب علم تفتان پہنچ گئے
03-02-2026
(لاہور نیوز) امریکا، اسرائیل اور ایران کشیدگی کے باعث ایران سے 19 پاکستانی طالب علم تفتان پہنچ گئے۔
ڈی سی چاغی کے مطابق تمام طالب علم پاکستان ہاؤس تفتان میں خیریت سے ہیں، پاکستان پہنچنے والے تمام طلبا زاہدان میڈیکل کالج ایران میں زیر تعلیم تھے تاہم تہران سے آنے والے 19 طلبا میں 12 فی میل طالبات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 12 طلبا کا تعلق پنجاب اور 7 کے پی سے ہے جبکہ تمام طلبا کو کوئٹہ منتقل کرنے کے بعد انکے گھروں کو روانہ کیا جائے گا۔