پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، مستحق فنکاروں کیلئے خصوصی فنڈز قائم

03-01-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے مستحق فنکاروں کے لیے ایک 50 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈز قائم کر کے فنکاروں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کا بڑا اقدام کیا ہے۔

یہ پروگرام پنجاب آرٹسٹ خدمت کارڈ کے ذریعے فنکاروں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مرتب کیا گیا ہے، اہل فنکاروں کو ماہانہ 5,000 روپے وظیفہ فراہم کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں 63 مستحق فنکاروں کو فی کس 15,000 روپے ادا کیے گئے۔ وظیفہ کی ادائیگی بینک آف پنجاب کے ذریعے ہوگی، پروگرام کے لیے سال کے آغاز میں درخواستیں طلب کی گئیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2,702 درخواستیں موصول ہوئیں۔ قواعد و ضوابط کے مطابق سکروٹنی کے بعد 1,831 فنکار اہل قرار پائے، اہل فنکاروں کا ڈیٹا پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو بھجوا دیا گیا اور فنڈز جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، مستحق فنکاروں کے لیے تعلیمی گرانٹ 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ میڈیکل گرانٹ 2 لاکھ روپے اور دیگر امداد 1 لاکھ روپے ہے۔ 80 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کے لیے ماہانہ 10 سے 15 ہزار روپے پنشن دینے کی تجویز زیر غور ہے، 54 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کے لیے ریلیف سکیم متعارف کروانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔