پی اینڈ ڈی عمارت میں آگ لگ گئی، ریسکیو عملے نے دو گھنٹے میں قابو پا لیا
03-01-2026
(لاہور نیوز) سول سیکرٹریٹ کے قریب واقع پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 کی متعدد گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور تقریباً دو گھنٹے کی مسلسل کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ پی اینڈ ڈی عملے نے بتایا کہ آگ سے ہونے والے نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے،خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق آگ پہلی منزل پر ویلڈنگ کے دوران لگی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الحمدللہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔