شادباغ: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

03-01-2026

(لاہور نیوز) شادباغ میں ربڑ کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  ریسکیو ٹیموں نے  بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدور کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔