برائلر مرغی کا گوشت مہنگا، فارمی انڈوں کی قیمت میں کمی

03-01-2026

(لاہور نیوز) مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے اور سرکاری نرخ 475 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔ فارم گیٹ پر زندہ مرغی کا ریٹ 300 روپے فی کلو جبکہ تھوک ریٹ 314 روپے اور پرچون ریٹ 328 روپے فی کلو ہے۔ لیکن مارکیٹ میں بعض دکاندار صارفین سے زائد وصول کر رہے ہیں اور صافی گوشت 580 روپے فی کلو میں فروخت کرنے لگے ہیں۔ شہریوں نے اس اوورچارجنگ کی شکایات کی ہیں۔  دوسری جانب فارمی انڈے مارکیٹ میں 10 روپے فی درجن سستے ہو گئے ہیں، جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 226 روپے ہو گئی ہے۔ تھوک ریٹ کے مطابق ایک پیٹی انڈوں کی قیمت 6,660 روپے مقرر کی گئی ہے۔