ٹی 20 ورلڈکپ : قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

02-28-2026

(لاہورنیوز) پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

  صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، قومی کرکٹر رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ابھی تک319کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں۔ واضح رہے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 319رنز بنائے تھے۔