ٹی20 ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ : پاکستان سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل سے باہر

02-28-2026

(لاہورنیوز)آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان سری لنکا کو شکست کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

  کینڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ، قومی اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے کریز پر جم کر بیٹنگ کی اور کئی ریکارڈ بنا ئے۔ پاکستان بیٹر فخر زمان نے 84، صاحبزادہ فرحان نے 100رنز بنائے،اِسی طرح خواجہ نافع2، شاداب خان7 جب کہ محمد نواز اور سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائےپویلین لوٹ گئے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 212رنز بنائے یوں سری لنکا کو جیت کیلئے 213رنز کا ٹارگٹ ملا۔سری لنکا کی جانب سے، چمیرا نے ایک ، داسن شناکا نے2، دلشان مدوشنکا نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں6 کھلاڑیوں  کے نقصان پر207  رنز بنا سکی، یوں سری لنکن ٹیم، 5رنز سے شکست کھا گئی۔