سکولوں کے سکیورٹی ایس او پیز چیک کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل

02-28-2026

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری کی زیرِ صدارت اجلاس میں سکولوں کے سکیورٹی ایس او پیز چیک کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس  امتیاز اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں۔ انہوں  نے کہا کہ مانیٹرنگ افسران اپنی اپنی تحصیل کے سکول وزٹ کریں گے جبکہ ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کروانا فیلڈ افسران کی ذمہ داری ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔