حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

02-28-2026

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے کی کارپوریٹ کرائم سرکل نے لاہور میں ایک بڑے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم آصف خان کو بیڈن روڈ لاہور سے ایک چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا، ملزم غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور اس کے قبضے سے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے برآمد کئے گئے۔ کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے ملزم کے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق دیگر شواہد بھی ضبط کئے، گرفتار ملزم کے خلاف تفتیش جاری ہے اور ایف آئی اے نے مزید قانونی کارروائی کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔