پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، برائلر گوشت 15 روپے مہنگا
02-28-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے نرخ اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں، برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 461 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم صافی گوشت شہریوں کو 530 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ ریٹ زندہ برائلر 290 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 304 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 318 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 236 روپے برقرار ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 960 روپے مقرر کی گئی ہے۔