پنجاب اسمبلی کے ملازم کی ایم پی اے کے کمرے میں موت، تحقیقات شروع
02-27-2026
(لاہور نیوز) اسلامپورہ کے علاقہ میں پنجاب اسمبلی کے ملازم کی ایم پی اے کے کمرے میں موت یا خودکشی،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
35 سالہ نوید مسیح نے ایم پی اے سبطین شاہ کے کمرے میں گولی ماری۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل یہ تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا۔