داتا دربار: خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

02-27-2026

(لاہور نیوز) داتا دربار پولیس نے کارروائی کر کے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ملزم ارسلان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا، سی سی ٹی وی میں ملزم ارسلان خریداری کرنیوالی خاتون کو ہراساں کرتا نظر آیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر خصوصی ٹیم بنائی گئی، ایس ایچ او داتا دربار عثمان یونس  نے ملزم کو گرفتار کیا تاہم اسے تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔