یکم مارچ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
02-27-2026
(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے یکم مارچ 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ 6 روپے 80 پیسے فی لٹر تک ہو سکتا ہے۔ تجاویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو سکتی ہے، اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 282 روپے 50 پیسے فی لٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔