باغبانپورہ میں تلخ کلامی پر دو گروپوں میں جھگڑا، باپ اور بیٹا زخمی
02-27-2026
(لاہور نیوز) باغبانپورہ دھوبی گھاٹ میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک گروہ نے زخمیوں کو چوک میں لے جا کر برہنہ کر کے تشدد کیا، لڑائی جھگڑے میں ایک باپ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے، لڑائی جھگڑے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی، اس دوران لڑائی چھڑوانے والے شہری کا سر بھی پھاڑ دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی فرار ہو گئے، پولیس نے دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں، زخمیوں کو طبی امدادا کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لڑائی جھگڑے اور اسلحہ کی نمائش سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔