پنجاب میں خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، وزیر اعلی مریم نواز
02-26-2026
(لاہور نیوز) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ای ٹیکسی سکیم خواتین کے روزگار کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی، پنجاب میں خواتین کو کسی سے بھی خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ای ٹیکسی سکیم کی کامیاب لانچنگ پر اللہ کی شکر گزار ہوں ، ای ٹیکسی سکیم روزگار کا باعزت منصوبہ ہے ، آج پنجاب کی ہر بیٹی محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خاتون کو نقصان پہنچانے والا اپنے انجام کو یاد رکھے۔ پنجاب میں خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ گرین اور الیکٹروبسوں نے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلاب برپا کیا، پنجاب میں ٹریک لیس ٹرین منصوبے کا بھی جلد آغاز ہوگا۔ طلبا، خواتین،بزرگوں،خصوصی افراد کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں گرین بسیں فراہم کریں گے۔ ای ٹیکسی سے ڈیڑھ سے 2لاکھ روپے ماہانہ آمدن ہوگی۔ ای ٹیکسی سکیم میں 4ارب روپے کی سبسڈی دی ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ڈرائیورز کیلئے 60فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت ادا کرے گی۔ مرد ڈرائیوروں کیلئے 50فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت ادا کرے گی ۔ پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی سکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔ مدت بعد پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے کم اثرات مرتب ہوئے۔ پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر ماحولیات کو مانیٹر کیاجارہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گرین بس کا منصوبہ سپر ہٹ بن گیا، پنجاب کے اڑھائی کروڑ افراد کو رمضان پیکیج ان کے گھر پہنچایا، رمضان نگہبان پیکیج کے ذریعے 42لاکھ خاندانوں کو کارڈ گھر پہنچایا، پنجاب میں ہر تحصیل میں رمضان بازار لگا دیا۔