تعلیمی اداروں میں سائبر سکیورٹی مضبوط بنانے کا فیصلہ
02-26-2026
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں سائبر سکیورٹی مضبوط بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
منسٹری آف ایجوکیشن نے نجی تعلیمی اداروں کیلئے ڈیجیٹل سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار دے دی، پیرا نے اسلام آباد کے سکولز کو سائبر سکیورٹی کورس فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کیلئے آن لائن سائبر سکیورٹی کورس 8 مارچ تک مکمل کرنا لازمی ہو گا، نویں جماعت سے اوپر کے طلبہ کو بھی ڈیجیٹل سیفٹی کورس میں رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔ جدید اے آئی اور ڈیجیٹل خطرات سے نمٹنے کے لئے وزارت تعلیم اور سسکو کا اشتراک ہو گیا، طلبا موسم گرما کی چھٹیوں میں سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل سیفٹی کورسز مکمل کر سکیں گے۔