مالی سال 2025 میں پاور سیکٹر میں تاریخی بہتری

02-26-2026

(لاہورنیوز) بجلی کی تقیسم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر پاور ڈویژن کا بیان سامنے آگیا۔

      پاور ڈویژن کے مطابق نیپرا رپورٹ کے برعکس مالی سال 2025 میں پاور سیکٹر میں تاریخی بہتری ہوئی، سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کی کمی، 2393 ارب سے گھٹ کر 1614 ارب روپے رہ گیا۔ بیان کے مطابق ڈسکوز کی بہتر کارکردگی سے 193 ارب روپے کا ریلیف حاصل ہوا، پاور پروڈیوسرز سے ایل پی آئی ویور مذاکرات سے 260 ارب روپے کی بچت ہوئی۔پاور ڈویژن کے مطابق میکرو اکنامک بہتری سے 300 ارب روپے سے زائد اثرات مرتب ہوئے، ریکوری ریٹ 92.4 فیصد سے بڑھ کر 96.6 فیصد ہو گیا۔ بیان کے مطابق انڈر ریکوری میں 183 ارب روپے کی کمی، 315 ارب سے گھٹ کر 132 ارب روپے ہو گئے، ٹی اینڈ ڈی لاسز 18.3 فیصد سے کم ہو کر 17.6 فیصد پر آگئے۔پاور ڈویژن کے مطابق لاسز میں کمی سے 11 ارب روپے کی بچت حاصل ہوئی، اے ٹی اینڈ سی بنیاد پر لوڈشیڈنگ پالیسی کے مطابق ہے۔ اے ٹی اینڈ سی لوڈشیڈنگ ختم کرنے سے 500 ارب روپے سالانہ اضافی بوجھ کا خدشہ ہے، ٹرانسفارمر لیول ٹارگٹڈ لوڈشیڈنگ کی جانب پیش رفت جاری ہے، پاور سیکٹر اصلاحات درست سمت میں گامزن ہیں۔