لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا
02-26-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عثمان ڈار کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ عدالت نے عثمان ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے۔