عماد وسیم کے بعد سابق کرکٹر عبدالرزاق بھی دوسری شادی کے خواب دیکھنے لگے
02-26-2026
(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹر عماد وسیم نے حال ہی میں دوسری شادی کی اور ان کی شادی کے بعد معروف سابق کرکٹرعبدالرزاق نے بھی دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
پاکستان کے نامور سابق کرکٹر عبدالرزاق نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی اہلیہ عائشہ رزاق کے ہمراہ شرکت کی اور دونوں نے کھل کر طنزو مزاح سے بھرپور گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران عائشہ نے بتایا کہ چونکہ رزاق کرکٹ اور دیگر ذمہ داریوں میں مصروف رہتے ہیں، اس لیے زیادہ تر گھر کے کام اور بچوں سے متعلق امور میں خود ہی سنبھالتی ہوں۔