اداکارہ سارہ عمیر کا اپنی طلاق سے متعلق ’یوٹرن‘
02-26-2026
(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق سے متعلق یوٹرن لیتی ہوئی نظر آئیں۔
سارہ عمیر پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت چھوٹی عمر میں ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا۔ ان کا پہلا سیریل 2008 میں پی ٹی وی کے لیے ’تھورا سا آسماں‘ تھا۔ سارہ عمیر کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں روگ، دھول، بارہ، دھانی اور کٹھ پتلی شامل ہیں۔ سارہ 2014 تک ایک نمایاں نام رہی لیکن مشہور پاکستانی ہدایت کار محسن طلعت سے شادی کے بعد میڈیا انڈسٹری سے غائب ہو گئیں۔ جوڑے کے دو بیٹے بھی ہیں۔ حال ہی میں سارہ عمیر ایک پوڈ کاسٹ پر نظر آئیں جہاں انہوں نے طلاق کے بارے میں اپنے سابقہ بیانات پر یو ٹرن لیا۔پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنے شوہر کا متعدد بار ذکر کیا اور "سابق شوہر" کی اصطلاح استعمال کرنے سے گریز کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرد خواتین کی زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے سارہ عمیر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شوہر کے کیریئر کے مشوروں کو نظر انداز کرنے پر افسوس ہے کیونکہ اسے نہ ماننے کی وجہ سے مجھے اپنے کیرئیر میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اب میں ان سے اپنے تمام کرداروں پر بات کرنا یقینی بناتی ہوں۔