شاہین کو اپنی ٹیم سے ڈراپ کر کے غصہ دلایا، تو وہ پرفارم کر گیا: شاہد آفریدی

02-26-2026

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر قومی ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم سے ڈراپ کر کے غصہ دلایا تو وہ پرفارم کر گیا۔

  نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی میری پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے لیکن مجھے یہ بھی پتہ تھا کہ اس سے کام کیسے لیا جاتا ہے، شاہین کو غصہ دلایا کہ سارے تو کہہ ہی رہے ہیں اب ذرا سسر کہہ کر دیکھے تو اسے غصہ آئے گا اور ایسا ہی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے میچ کا مجھ سے پوچھیں گے تو میں اس میں بھی شاہین آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل نہیں کروں گا، کچھ لوگوں کی انا کو اسی طرح مارو، شاہین کے دماغ کا مجھے اچھی طرح پتہ ہے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ لوگ کہیں گے کل اس نے پرفارم کر لیا تو ایسی باتیں کر رہا ہوں لیکن میں نے اپنی بیٹی کو بھی بتا دیا تھا، وہ کہہ رہی تھی کہ بابا آپ کی ٹیم میں شاہین نہیں ہیں تو میں نے کہا تھا کہ بیٹا میچ میں دیکھنا، اس کو جو بھی میچ ملے گا اس سے یہ بات برداشت نہیں ہوگی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے شاہین آفریدی کو لڑتے ہوئے دیکھا ہے اور یہاں بھی میں اس کے دماغ کے ساتھ کھیل گیا۔