ٹیکس ادائیگی میں تاخیر کرنے والوں کیخلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک
02-26-2026
(لاہور نیوز) ٹیکس ادائیگی میں تاخیر اور ریکارڈ میں خرد برد کرنے والوں کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک ہوگئی۔
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ہدایت پر لاہور کے پوش علاقوں میں 18 مقامات کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ جانچ پڑتال کے دوران 5 معروف ریسٹورنٹس، 6 ہوٹلز، 4 فاسٹ فوڈ چینز اور 3 کیفیز کا ریکارڈ دیکھا گیا۔ پی آر اے قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔