تھانہ گلشن اقبال پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار

02-26-2026

(لاہور نیوز) انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن اقبال محمد آصف کی پولیس ٹیم کی کارروائی میں ایک پیشہ ور متحرک ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ساتھی شامل ہیں، جو ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری بھی تھے، اطلاع ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن  نے دی۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا، نیز لاکھوں روپے نقدی اور چوری شدہ موٹرسائیکل ہنڈا 125 بھی ضبط کی گئی، جس کی تصدیق ایس پی سدرہ خان  نے کی۔ ملزمان گلیوں اور شاہراہوں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے، دوران تفتیش یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے، جس کی تصدیق ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن  نے کی۔