سابق چیف جسٹس کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے پیسہ مانگنا شروع کر دیا
02-25-2026
(لاہور نیوز) سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق واٹس ایپ ہیکر نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے رابطہ نمبروں سے پیسہ مانگنا شروع کر دیا۔ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے این سی سی آئی کو باقاعدہ شکایت درج کرا دی گئی ہے۔