28 فروری کو آسمان پر ایک ساتھ 6 سیارے جلوہ گر ہونگے
02-25-2026
(ویب ڈیسک) 28 فروری کو آسمان پر ایک ساتھ چھ سیارے جلوہ گر ہوں گے، ماہرین فلکیات کہتے ہیں موسم صاف ہوا تو آسمان پر دلکش نظارہ دیکھا جا سکے گا۔
ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 28 فروری کو چھ سیارے مرکری، وینس، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کی شاندار پلانیٹری پریڈ ہو گی۔ سورج غروب ہونے کے 30 منٹ بعد یہ دلکش نظارہ دیکھا جا سکے گا، ماہرفلکیات کےمطابق عطارد، زہرہ، زحل اور مشتری انسانی آنکھ سے جبکہ یورینس اور نیپچون کو دوربین یا ٹیلی اسکوپ سےدیکھا جا سکے گا۔