سولر نیٹ میٹرنگ، 9 فروری 2026 تک منظوری لینے والے صارفین کو رعایت ملے گی

02-25-2026

(ویب ڈیسک) سولر نیٹ میٹرنگ کےخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے نیپرا کے بیان کی روشنی میں درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عابد حسین چھٹہ نے اظہر حسین کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے لیگل ایڈوائزر  نے بتایا درخواست گزار کی استدعا نیپرا  نے منظور کر لی، نیپرا کے وکیل نے بتایا عمل کے بعد درخواست گزار کی داد رسی کر دی جائیگی، وزارت توانائی نے لیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو پرانے قوانین کے مطابق بلنگ کا حکم دیدیا۔ تحریری حکم کے مطابق 9 فروری 2026 تک سولر نیٹ میٹرنگ کی منظوری لینے والے صارفین کو رعایت ملے گی  وزارت توانائی کی سولر نیٹ میٹرز کی منظوری لینے والے صارفین کوریلیف دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے درخواست پر مزید کارروائی نہ کرنے کی استدعا کی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔