ریٹائرڈ ملازمین کیلئے نئی پنشن پالیسی کا اعلان
02-24-2026
(ویب ڈیسک) پنشن قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں، جس کے تحت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے شرط رکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد سرکاری ملازمین کے پنشن قوانین میں اہم ترامیم کی گئی ہیں، جو فوری طور پر نافذ ہوں گی۔ نئی ترامیم کے تحت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے شرط رکھی گئی ہے۔ ترامیم کے تحت اب کوئی بھی سرکاری ملازم اپنی مرضی سے ریٹائرمنٹ صرف تب لے سکے گا جب اس کی سرکاری ملازمت 25 سال پوری ہو چکی ہو اور کم از کم عمر 55 سال ہو۔ ریٹائرمنٹ اس بنیاد پر ملے گی کہ ان دونوں شرطوں میں سے جو چیز آخر میں پوری ہو گی (یعنی اگر 25 سال سروس پہلے ہو گئی مگر عمر 53 ہے تو 55 سال کا انتظار کرنا ہو گا۔ اگر کسی ملازم کو کسی وجہ سے زبردستی ریٹائر کیا جاتا ہے، تو اسے پنشن کے فوائد تبھی ملیں گے جب اس کی کم از کم سروس 20 سال مکمل ہو چکی ہو۔