سرکاری سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کے کنٹریکٹ میں توسیع

02-24-2026

(ویب ڈیسک) سرکاری سکولوں میں تعینات 600 سے زائد سکیورٹی گارڈز کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی گئی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب  نے کنٹریکٹ میں مزید چار ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی گارڈز کے کنٹریکٹ دسمبر 2025 میں ختم ہو چکے تھے، تاہم کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود گارڈز بدستور ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، اب کنٹریکٹ میں توسیع کے بعد ان کے بقایا جات بھی جاری کئے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹس میں 30 جون تک توسیع کی گئی ہے جبکہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے گارڈز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں دی گئی۔