ٹی 20 ورلڈکپ 2026: سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان اورانگلینڈ مدمقابل
02-24-2026
(لاہور نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 ء کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم آج انگلینڈ کے مد مقابل ہوگی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی میں آسانی کیلئے انگلینڈ کو لازمی شکست دینی ہوگی۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔ دوسری جانب انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دے دی تھی۔