لاہور میں درجہ حرارت بڑھنے لگا، پارہ 29 ڈگری تک جانے کا امکان

02-24-2026

(لاہور نیوز) شہرِ لاہور کے درجہ حرارت میں دن بدن اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے باعث موسم میں واضح تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 82 فیصد تک جا پہنچا ہے جس کے باعث صبح اور رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دن کے اوقات میں دھوپ سے بچاؤ کے اقدامات کریں۔