سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں اہم ترامیم، باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری
02-23-2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں اہم ترامیم کر دی گئیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔حکومت نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے نئی شرط عائد کر دی۔ اب 25 سال کی کوالیفائنگ سروس کے ساتھ 55 سال عمر کی حد بھی لازم ہے، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ ’’25 سال سروس یا 55 سال عمر ‘‘جو بھی بعد میں ہو کے اصول پر ہو گی۔ جبری ریٹائرمنٹ کیسز میں 20 سال کوالیفائنگ سروس پرپنشن معاملات نئے قواعد پرہونگے۔بدعنوانی یا مس کنڈکٹ کے کیسز میں پنشن سے متعلق شقوں میں بھی تبدیلی کی گئی ۔ کوالیفائنگ سروس مکمل ہونے کی شرط پنشن رولزمیں شامل ہے ۔ محکمہ خزانہ کے مطابق ترامیم کا مقصد پنشن نظام میں شفافیت اور نظم و ضبط لانا ہے، نوٹیفکیشن میں واضح، نئی ترامیم فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔