ڈوپلیسی نے بابر اعظم کی بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا فیصلہ درست قرار دیدیا

02-23-2026

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ڈوپلیسی نے پاکستانی بیٹر بابر اعظم کے بیٹنگ آرڈر میں تنزلی کے فیصلے کی حمایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا فیصلہ حکمت عملی کے مطابق درست تھا۔ ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ میں ابتدائی 6 اوورز میں تیز رفتار سٹرائیک ریٹ درکار ہوتا ہے، کلاسیک سٹروک کھیلنے والے کھلاڑی جیسے بابر اعظم کبھی کبھار اس رفتار کے تقاضوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ ہیسن  نے بابر اعظم کی مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بہترین کردار دیا ہے، ان کی صلاحیت کو نظرانداز نہیں کیا۔ یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے بھیجا جا رہا تھا تاہم نمیبیا کے خلاف اہم میچ میں بابر کو الیون میں شامل ہونے کے باوجود بیٹنگ کیلئے نہیں بھیجا گیا تھا۔