خواتین تبدیل ہو جاتی ہیں، شادی کے بعد رویہ ویسا نہیں رہتا: گوہر رشید

02-23-2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی نامور اداکار گوہر رشید نے اپنی اہلیہ کبریٰ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد خواتین تبدیل ہو جاتی ہیں، ان کا رویہ ویسا نہیں رہتا جیسے پہلے ہوتا ہے وہ اچانک سے بیوی بن جاتی ہیں۔

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے گزشتہ سال فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا جس میں ان کے قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تاہم جوڑے کی شادی کو ایک سال سے زائد ہو چکا ہے۔ حال ہی میں دونوں اداکاروں  نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، میزبان رابعہ انعم اور دانش تیمور کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر گوہر رشید اور کبریٰ خان  نے شادی کے بعد کی زندگی اور مکہ مکرمہ میں اپنے نکاح کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ شادی کے بعد خواتین میں تبدیلی کے حوالے سے گوہر رشید کا کہنا تھا کہ جی ہاں، ہم قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے لیکن سچ پوچھیں تو شادی کے بعد لوگ بدل جاتے ہیں، شخصیت میں فرق آجاتا ہے اور کبھی کبھی یوں لگتا ہے جیسے آپ نے کسی نئے شخص کے ساتھ زندگی شروع کی ہو۔ مکہ میں نکاح کے بارے میں بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ ہم دوست تھے اور شادی کے حوالے سے ہر بات پر گفتگو کرتے تھے جبکہ پہلے دن سے میں  نے انہیں کہا تھا کہ میں اپنا نکاح مکہ میں کرنا چاہتی ہوں جس پر گوہر نے کہا کہ وہ بھی یہی چاہتے ہیں۔