لاہور: اقدام خودکشی کے 3 مختلف واقعات رپورٹ

02-22-2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں اقدام خودکشی کے 3 مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

جوہر ٹاؤن، اللہ ہو گول چکر کے قریب جواں سالہ لڑکی کی خود سوزی۔ 20 سالہ کنول تحسین نے گھریلو تنازعہ پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگائی، متاثرہ لڑکی کا جسم 80 فیصد جھلس گیا، جسے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں چوہنگ، گجراں والا محلہ میں 45 سالہ مریم امین کا اقدام خودکشی۔ پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ خاتون نے چوہے مار گولیاں کھا لیں، متاثرہ خاتون طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل، حالت خطرے سے باہر ہے۔        گرین ٹاؤن، بلاک نمبر 5 سیکٹر ڈی ون میں 25 سالہ رمشا بتول کا اقدام خودکشی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے زہریلا کیمیکل پی لیا، طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔