مساجد میں آنیوالے نمازیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے: ایس پی سٹی

02-22-2026

(لاہور نیوز) ایس پی سٹی بلال احمد نے نماز عشاء و تراویح کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایس پی سٹی نے اہم مساجد کی سکیورٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں اہم ہدایات دیں، ایس پی سٹی نے شاہدرہ ٹاؤن، بیگم کوٹ اور راوی روڈ مساجد پر نفری کو چیک کیا۔  ایس پی سٹی نے کہا کہ مساجد میں آنے والے تمام نمازیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پارکنگ کو مساجد سے دور مناسب فاصلے پر بنایا گیا ہے، انہوں نے پولیس فورس کو احکامات دیئے کہ دورانِ ڈیوٹی مشکوک شخص اور لاوارث سامان پر کڑی نظر رکھیں۔